اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ گوادر سے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار تک روڈ بنایا جائے گا ، چاہ بہار گوادر کے بغیر نہیں چل سکتی ۔ پیر کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ گوادر دنیا کی اہم ترین بندرگاہ بن چکی ہے لیکن دنیا ہمیں حقیر نظروں سے دیکھ رہی ہے اس کیلئےمیں اپنے اندرونی اختلافات ختم کر کے قومی مفاد کو دیکھنا ہوگا اگر کسی کو سی پیک پر
اعتراض ہے تو وہ بیان کرے اسے ختم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ایرانی بندرگاہ چاہ بہار گوادر کے بغیر کبھی بھی نہیں چل سکتی ، میں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ گوادر سے چاہ بہار تک ایک روڈ بنایا جائے جس سے دونوں کو آپس میں ملایا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اندرونی اختلافات ختم کر کے قومی مفاد کو دیکھنا ہوگا اگر کسی کو سی پیک پر اعتراض ہے تو بیان کرے اسے ختم کیا جا سکتا ہے ،اسی میں ترقی ہے۔