پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں سب کچھ اچھا نہیں ،عمران خان کا اعتراف ،بڑی تبدیلی کا فیصلہ

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سب کچھ اچھا نہیں ، ٹیم بدلنا ہوگی ، خیبرپختونخوا میں سب اچھا ہوگیا کہیں تو یہ درست بات نہیں ، الیکشن اصلاحات کے معاملہ پر سڑکوں پر آسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا حصہ بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک چلائیں گے ،

شفاف الیکشن سے پہلے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے ۔ وہ پیر کو یہاں ملاقات کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر عدالت جانے سے پہلے ہر فورم پر رابطہ کیا ، پارلیمنٹ بھی گئے ، جہاں ہمارا مذاق اڑایا گیا ،خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ بھول جائیں گے ، پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ، کوئی بھی قطری خط ماننے کو تیار نہیں ، میرے خلاف کیسز بلیک میل کرنے کیلئے بنائے گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے ،اربوں روپے کی کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا ، شریف فیملی کو پانامہ کیس میں جائیداد کی منی ٹریل دینی تھی ۔۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں جو بیان دیا تھا وہ جھوٹ پر مبنی تھا شریف خاندان نے لندن فلیٹس کی خریدوفروخت کے دستاویزات فراہم نہیں کئے۔ مریم نواز لندن فلیٹس کی بینیفشری اونر ہیں ،کورٹ کو دی گئی منی ٹریل جھوٹ پر مبنی تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے معاملہ پر سڑکوں پر آسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا حصہ بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک چلائیں گے ، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن سے قبل چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…