اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ منگل اور بدھ کے روز بعض مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ سے ہفتہ کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، ساہوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا جبکہ آئندہ 48گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی آئی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ منگل اور بدھ کے روز بعض مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت، کالام منفی07، استور، ہنزہ منفی03، گوپس، بگروٹ، سکردو، دیر منفی02، مالم جبہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔