کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ چیئرمین مصطفی کمال نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹو فائنل میچ سے حاصل ہونے والی آمدن پاک فوج ،رینجرز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں شہداءکے نام کی جائے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سمیت پورے ملک کے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے اسٹیڈیم آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل فائنل کے پرامن انعقاد اور انٹرنیشنل
کرکٹ کی پاکستان آمد کے لئے دعاگو ہیں۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ہم حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے حادثات میں ہونے والے شہیدوں اور ان کے خاندان کو ضرور یاد رکھا جائے۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔