لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کی اختتامی تقریب کے دوران جب پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی خطاب کےلئے سٹیج پرآئے او رانہوں نے فائنل میچ میں شرکت پرشائقین کاشکریہ اداکیاتواس موقع پرتماشائیوں کی طرف سے جواب میں ’’گونوازگو‘‘کے نعرے بلندہوگئے ۔ان نعروں کوچینل سٹی 42میں براہ راست دکھایااوربارباردکھایاگیا
جس پرحکومت نے اس چینل کی نشریات بندکردیں ،چینل سٹی 42کی نشریات بندہونے پرسینئرصحافی حامد میرنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرکہا ہےکہ کھیل کے میدان میں سیاسی نعرے بازی سے اختلاف توسکتاہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ اس نعرے بازی کودکھانے پرکسی چینل کوبندکردیاجائے ۔