جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تر جمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے ’’جوتے ‘‘کے معاملے پر شیخ رشید سے ’’معافی ‘‘مانگ لی

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تر جمان پنجاب حکومت و صوبائی وزیر زعیم حسین قادری نے ’’جوتے ‘‘کے معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ’’معافی ‘‘مانگ لی ۔ اتوار کے روز لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ شیخ رشید عوامی لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پیش آنیوالے جوتے کے معاملے پر ہونے والی زیادتی پر معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ واپس آ رہی ہے جو خوش آئند بات ہے، کرکٹ کی بحالی اور پاکستان کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے پوری قوم فائنل میچ کو کامیاب بنائے گی، حکومت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عوام کو اچھی تفریح فراہم کی جائے گی‘ عمران خان کا قذافی اسٹیڈیم میں نہ آنے کا فیصلہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، جو میچ دیکھنے آئے گا وہ سرآنکھوں پر ہو گا، شائقین کی مہمان نوازی کے لئے تمام وزرا سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں، بطور لاہوری ان سے معافی بھی مانگتا ہوں وہ پاکستانی لیڈر اور عوامی نمائندے ہیں ان کا اسٹیڈیم آمد پر استقبال کیا جائے گا عوام کو اچھی تفریح فراہم کی جائے گی‘ عمران خان کا قذافی اسٹیڈیم میں نہ آنے کا فیصلہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، جو میچ دیکھنے آئے گا وہ سرآنکھوں پر ہو گا، شائقین کی مہمان نوازی کے لئے تمام وزرا سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں، بطور لاہوری ان سے معافی بھی مانگتا ہوں وہ پاکستانی لیڈر اور عوامی نمائندے ہیں ان کا اسٹیڈیم آمد پر استقبال کیا جائے گا اور انہیں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی آج کے میچ پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…