لاہور(آئی این پی) ڈولفن پولیس نے پی ایس ایل فائنل کے موقعہ پر کلمہ چوک سے 2مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈولفن پولیس شناختی کارڈ اور فائنل میچ کے ٹکٹ کے بغیر قذافی سٹیڈیم جانے کی کوشش کرنے والے 2مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد قذافی سٹیڈیم جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم جب ڈولفن پولیس نے ان سے شناختی کارڈ اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹ دیکھنے کیلئے طلب کیے تو وہ کوئی چیز بھی فراہم نہیں کر سکے
تاہم اس کے بعد انہیں حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے ۔دریں اثناء پولیس پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو قذافی سٹیڈیم کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ایک ایسا ہی شخص قذافی سٹیڈیم کے باہر سے بھی گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں شائقین نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ 500 روپے والا ٹکٹ بلیک میں 5 سے 6 ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔