لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا فائنل عروج پر ہے اور پاکستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی کے پیش نظر جہاں سڑکوں اور شادی ہالز سمیت دیگر عمارات کو بند کیاگیا ہے وہیں مقامی انتظامیہ نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں واقعہ مسجد سمیت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود مساجد کو بھی تین روز قبل ہی بند کر دیا ہے۔مقامی انتظامیہ کےمطابق پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے
انعقاد کے بعد ہی مساجد کو کھولا جائے گا۔ جبکہ موذن حضرات اور امام صاحبان کو بھی چار روز بعد آنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے مفتی صاحبان کا کہنا ہے کہ نماز کے وقت تو طواف کعبہ تک روک دیا جاتا ہے لیکن یہاں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے مساجد کو تالے لگا دئے گئے ہیں۔ جو کہ قابل مذمت ہے۔ مفتی صاحبان نے اس اقدام کو خلاف شریعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔