اسلام آباد (آئی این پی ) اپوزیشن کی بڑی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل جماعتی کانفرنس کے بارے میں انتہائی مختصر ترین پریس کانفرنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا کسی اور جماعت کا رہنما بھی ہمراہ نہیں تھا تین منٹ میڈیا میں اے پی سی کی کاروائی کی تفصیلات بیان کیں اور میڈیا کے سوالات لیے بغیر زرداری ہاؤس واپس چلے گئے ۔ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری آل پارٹیز کانفرنس کے
بعد تین منٹ میڈیا سے مختصر بات چیت کی آل پارٹیز کانفرنس کے چار نکاتی ایجنڈے کو بیان کیا اور بلاول انتہائی برق رفتاری سے واپس زرداری ہاؤس چلے گئے میڈیا سے سوالات لیے نہ اے پی سی میں شریک کسی دوسری جماعت کا رہنما انکے ہمراہ تھا بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس کی کاروائی کے بارے میں تین منٹ کی پریس کانفرنس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔