کوئٹہ (این این آئی) ایف سی اور حساس ادارے نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ،آپریشن رد الفساد کے تحت کاہان، ڈیرہ مراد جمالی اور شیرانی میں کارروائیاں کا لعدم تنظیموں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے ضلع کو ہلو کے علاقے کا ہان میں کاروائی کر کے کا لعدم تنظیم کےٹھکا نے سے24ہینڈ گرنیڈ ،اور چھوٹے بڑے
ہتھیاروں کے 5500رائونڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیے ،ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی اور ضلع شیرانی کے علاقوں میں کی گئی کاروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے کمپائونڈ سے 18 عدد مائینز, 2000 کلو گرام بارودی مواد میں استعمال ہونے والا نائٹروفس کھاد, 15 فیوز, 10 ڈیٹونیٹرز برآمد کر کے صوبے میں دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں کے منصوبوں کو نا کام بنادیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔