بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نامور سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلا،کون کون آرہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ،گیلانی ،ہاشمی سمیت ملک کے نامور سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلانکلے ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ایس ایل کو قومی کرکٹ کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا فین ہوں اس لئے پشاور زلمی کو سپورٹ کرونگا،

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل سے کرکٹ کی بحالی اور ملک کا وقار بحال ہوگا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد انتہائی اہم ہے ،میچ سے پاکستان کا امیج مثبت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے عمران خان کا اپنا نظریہ ہے ،میں مخالفت نہیں کرسکتا۔میں لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کی حمایت کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی نہیں ،بین الاقوامی مسئلہ ہے،ملک میں قیام امن کیلئے ہراقدام کی حمایت کرتے ہیں، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔دوسری طرف سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بے قرارنکلے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی نہیں ،بین الاقوامی مسئلہ ہے،ملک میں قیام امن کیلئے ہراقدام کی حمایت کرتے ہیں، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔دوسری طرف سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بے قرارنکلے ،  جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لے لی ہے نواسوں کے ہمراہ میچ دیکھوں گا،تمام ٹیمیں ہی میری فیورٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کے ساتھ نہیں عوام میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔دوسر ی جانب شیخ رشید نے بھی فائنل میچ دیکھنے کا اعلان کیا ہے اور وہ بذریعہ ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…