جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کی حکمت عملی کامیاب،عمران خان نے بھی بڑے اقدام کی حمایت کردی

datetime 3  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)فاٹا اصلاحات بارے حکومت کی کامیاب حکمت عملی ‘ فاٹا ارکان پارلیمنٹ سمیت سیاسی جماعتوں کی اکثریت اصلاحات کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان بھی فاٹا اصلاحات کی حمایت کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کو فاٹا اصلاحات کے معاملے پر سیاسی تنہائی کا سامنا ‘ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت کوئی قابل ذکر مین سٹریم پارٹی فضل الرحمن کی حمایت نہیں کر رہی۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وفاقی کابینہ سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کے بعد سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی حمایت کر دی۔ فاٹا سے منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ سمیت پیپلز پارٹی ‘ ایم کیو ایم ‘ جماعت اسلامی ‘ قومی وطن پارٹی پہلے ہی فاٹا اصلاحات پر حکومت کی حمایت کر چکی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی اکثریت کی حمایت کے بعد اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی فاٹا اصلاحات کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور جمعہ کو وزیر اعلیٰ کے پی کے سے ملاقات میں فاٹا اصلاحات میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد اور ادارے کو خراج تحسین پیش کرے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات سے مغربی سرحد کے بارے دہشت گردی اور در اندازی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے سے ملاقات میں فاٹا اصلاحات میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد اور ادارے کو خراج تحسین پیش کرے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات سے مغربی سرحد کے بارے دہشت گردی اور در اندازی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب فاٹا اصلاحات کی مخالفت کرنے والے جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن کی سیاسی تنہائی سامنے آئی ہے اور کوئی قابل ذکر مین سٹریم پارٹی ان کے موقف کی حمایت کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے فاٹا اصلاحات پر قومی اتفاق کی تشکیل فاٹا کے عوام ‘ خیبر پختونخوا اور فیڈریشن کے لئے ایک نیک شگون ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…