جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی اب کبھی موسم بہارنہیں دیکھ پائیں گے۔۔وجہ ایسی کہ جان کر آپ کے اوسان خطاہو جائیں

datetime 3  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ چند سالوں میں پاکستان موسم بہار سے محروم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات اسلام آباد نے خوفناک انکشاف کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ایک تحقیق میں یہ خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے خطرناک اثرات پاکستان میں موسم اور آب و ہوا پر خطرناک اثرات مرتب کر رہے ہیں جس کے اثرات پاکستان

سمیت خط استوا پرموجود دیگر ممالک پر بھی پڑیں گے۔محکمہ موسمیات اسلام آباد کی رپورٹ میں وارننگ جاری کی گئی ہے کہ پاکستان میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور آنے والے سالوں میں ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے جس کا ثبوت 2016کے چند گرم ترین مہینے ہیں۔ ماہرین نے رواں ماہ کے آغاز سے ہی صبح کے اوقات میں 25ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے جس کے بعد نتیجہ اخذ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ملک میں مزید موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ صدی کے مقابلے گزشتہ ایک سال میں درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہےجو خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں کا عندیہ دے رہا ہے اور اس سے ملک کا معاشی اور زرعی ڈھانچہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…