اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی بسنت اور پتنگ بازی پر پابندی کے بعدگوجرانوالہ پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، لیگی ایم پی اے عبدالرئوف مغل کے دو بیٹے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی بسنت اور پتنگ بازی پر پابندی کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف گوجرانوالہ پولیس ایکشن میں آگئی
۔پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون میں حلقہ پی پی 94گوجرانوالہ IVسے لیگی ایم پی اے عبدالرئوف مغل کے دو بیٹے فاروق اور احمد بھی دھر لئے گئے ۔ تھانہ جناح روڈ پولیس نے گرفتار ملزمان سےدرجنوں پتنگیں اور کیمیکل والی ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔