اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

جماعت الاحرار افغانستان کے کس علاقے سے آپریٹ کررہی ہے،پاکستان نے نشاندہی کردی

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے دہشتگردی کی نئی لہر کے حوالے سے سینیٹ میں ان کیمرا بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست اور ادارے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحرک ہیں ٗ جماعت الاحرار افغانستان کے علاقیلال پورہ، ننگرہار سے آپریٹ کررہی ہے ۔بلیغ الرحمان کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کیتھریٹ الرٹ کچھ اہم گرفتاریوں کے بعد جاری کیے، لاہور میں 10 سے 12 سال کی عمر کے کچھ بچے جنوری میں پکڑے جن کا تعلق جماعت الاحرارسے تھا، پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ لاہورمیں ابدالی

چوک پر بوائزاسکول پرحملے کا منصوبہ تھا، اس اطلاع پر تھریٹ الرٹ جاری کیا، جس سے دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچ گئے، پشاور اور کوئٹہ میں بھی گرفتاریوں کے بعد الرٹ جاری کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت سے صالح شاہ، سسی پلیجو اور میرکبیر نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں داعش کا وجود ہے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ داعش نے سہون دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے، تحقیقات کررہے ہیں، تفصیلات آئیں گی تو حقائق کا علم ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…