لاہور(آئی این پی)بھارتی فلموں اور ڈراموں کی پاکستانی ٹی وی چینلوں پر نمائش ۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کر دیا , لاہور ہائی کورٹ نے پاکستانی نجی چینلز کو پیمرا(پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی )کی شرائط پر بھارتی فلمیں نشر کرنے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پیمرا کی ایک رپورٹ کے
تحت اسٹیبلش اور آپریٹ سیٹلائٹ ٹی وی براڈ کاسٹ چینل اسٹیشن کی شق نمبر 7.2 کے تحت یہ اجازت دی۔چیف جسٹس نے اس حوالے سیلیو کمیونی کیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی گزشتہ ہفتے ہونے والی سماعت پرایک تحریری آرڈر جاری کیا تھا ،درخواست میں پاکستانی ٹی وی پر بھارتی مواد کی براڈ کاسٹنگ پر پابندی کو چیلنج کیا گیا تھا۔