اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا ہے کہ مجھ پر حملے کے بعد سپریم کورٹ کے جن تین ججز کا کمیشن قائم ہوا تھا۔ اس کمیشن میں میں نے سارا کچھ ججز کو بتا دیا تھا۔ اس حوالے سے چند صحافی بڑا دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ حامد میر نے جس پر الزام لگایا تھا وہ کورٹ میں جاکر اس سے مکر گیا۔ یہ سب بالکل جھوٹ ہے،
میرا بیان حلفی کمیشن کے پاس جمع ہے۔ پھر اس کمیشن کی ایک خود ساختہ ، بغیر تصدیق کے بغیر دستخط کے ایک رپورٹ لیک کی گئی ۔ اس رپورٹ میں بہت سے حقائق کے منافی اعداد و شمار ہیں اور جھوٹ بولے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کی کمیشن نے بھی تصدیق نہیں کی۔ حامدمیر نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملک کا وزیر اعظم ایک دن مجھے پوچھ رہا تھا کہ ’’وہ آپ پر حملے کی جو انکوائری شروع ہوئی تھی، اس کا کیا بنا؟ ‘‘میں نے نواز شریف کو جواب دیا کہ آپ کے حکم سے سپریم کورٹ کے تین ججز کی انکوائری بنی تھی یہ تو آپ کو مجھے بتانا چاہئے کہ کمیشن کا کیا بنا؟ ۔