منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مرتضیٰ بھٹو کاقتل، قاتلوں کی گرفتاری اور کیس دوبارہ کھولنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے شہید مرتضیٰ کے قاتلوں کی گرفتاری اور کیس دوبارہ کھولنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ دھرنا روڈ بلاک نعریبازی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور اس کی ذیلی ونگس کے زیر اہتمام شہید مرتضیٰ بھٹواور ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور قتل کیس دوبارہ کھولنے کے لیے ضلعی دفتر سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر ندیم قریشی ،

تعلقہ صدر عباس رند،لیاقت لاشاری ،آصف رند ،انعام شاہ ،سمیع سومر و، سلیم بروہی ،منظور بھٹو کی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد انقلاب شہید مرتضی کو قتل ہوئے 20سال گزر چکے ہیں انہیں راستے میں چھ ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا وہ سندھ اسمبلی کے رکن بھی تھے عوام کو اپنے سچے قائد سے محروم کیاگیا شہید مرتضیٰ کے قتل کے وقت کے افسران کو آج ترقیوں اور تمغوں سے نوازا جارہاہے ایک گہر ی سازش کے تحت ان کو قتل کرکے راستے سے ہٹایاگیا،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ از خود نوٹس لے کر قتل کیس دوبارہ کھول کر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…