کراچی (این این آئی) منگھوپیر سالانہ 3 روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز جمعرات بعد نماز عصر کردیا گیا،100ایکڑ رقبے پر پھیلا علاقے میں 7ایکڑ رقبہ پارکنگ کیلئے مختص ،16داخلی راستوںپرہزار سے زائد پولیس اہلکار،40ہزار ڈنڈا بردار رضاکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں،
امسال تعداد 20لاکھ سے زائد متوقع ،150پولیس موبائل،7بکتر بند گاڑیاں اجتماع کے مرکزی دروازوں اور راستوں پر موجود ہونگی۔ڈی آئی جی ویسٹ ذولفقار لاڑک ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب ایس پی اورنگی حسن سردار نیازی و دیگر پولیس افسران اجتماع کے متعلق لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ لیتے رہے اجتماع کے منتظمین نے بتایا کہ اجتماع میں شریک افراد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں 40 ہزار گیلن پانی ذخیرہ کرلیا گیا ہے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی رکاوٹ کی صورت میں مذکورہ پانی استعمال میں لایا جائے گا جبکہ محکمہ پولیس نے اجتماع کے قریب کیمپ لگا دیا ہے جہاں ایف آئی آر اور روزنامچے کی سہولت موجود ہے کیمپ میں فائر بریگیئڈ اسنارکل ایمبولینس میڈیکل کیمپ اور کرین کی بھی سہولت موجود ہے ایس پی اورنگی حسن سردار نیازی 3 روز کیمپ میں موجود رہینگے جبکہ ڈی ایس پی منگھوپیر عبدالغفور لاکھو ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثناللہ سمیت اورنگی ٹاون کے تمام تھانوں کے افسران بھی کیمپ میں فرائض سر انجام دے گے اجتماع میں انتظامات کا جائزہ لینے 44 ونگ کمانڈر کرنل غفار نے دورہ بھی کیا مرکزی کیمپ میں پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اجتماع 5 فروری بروز اتوار صبح اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا اجتماع سے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی مولانا عبدالوہاب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل مولانا احسان الحق مولانا ضیا الحق مولانا جمیل احمد مولانا عبدالرحمن و دیگر مبلغین بیان فرمائیں گے۔