منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کی موجیں لگ گئیں۔۔وزیر اعظم نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کاافتتاح کردیاکتنے روپے کرایہ مقرر ہوا؟

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا۔منگل کو چنگی نمبر 9 میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ تھے۔ لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان کے لیے شروع کیے گئے

میٹرو بسمنصوبے سے شہر کے 25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، عوامی فلاح کے اس بڑے منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ 18 اعشاریہ 5 لومیٹر طویل ٹریک اور 21 اسٹیشنز پر مشتمل اس بس سروس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔ وزیراعظم نے حسب روایت میٹرو بس میں خود سفر کرکے اس کا آغاز کیا۔ ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے اور اس روٹ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 14 فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ، روٹ کے دونوں جانب 14 ہزار پودے لگائے گئے۔ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ، اس سے روزانہ کم و بیش 95 ہزار افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے اور اس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔واضح رہے کہ 20 روپے کرایے کے ساتھ میٹرو بس کے معاملات چلانے کیلئے حکومت کو بھاری سبسڈی دینی پڑتی ہے ۔ دیگر شہروں میں میٹرو کے خسارے اور سبسڈی کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرو بس کا یکطرفہ کرایہ بڑھانے پور غور کیا جا رہا تھا لیکن حکومت نے اب کرایہ 20 روپے رکھنے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…