پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جاپانی خاتون کےقبول اسلام اور پھر پاکستان آنے کی داستان ۔۔ وہ اسلام کی جانب کس وجہ سے راغب ہوئی اور اب اس کانام کیا ہے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صادق آباد کے علاقے خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی نوجوان 30 سالہ احمد انور کی 9 ماہ قبل سوشل میڈیا فیس پر 29 سالہ جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ پاکستانی نوجوان احمد انور کی اسلام قبول کرنے کی دعوت پر ماریہ ایڈلان نے کیتھولک مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا نیا اسلامی نام ماریہ احمد رکھا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان احمد انور نے بتایا کہ فیس بک کے ذریعے ہماری دوستی ہوئی جو کہ محبت میں تبدیل ہو گئی تو آج ماریہ جاپان سے پاکستان ہمارے گھر آئی ہے۔ ہماری اس شادی پر ہم دونوں کے گھر والے راضی ہیں اور ہم ان کی مرضی سے شادی کر رہے ہیں۔ جاپانی لڑکی ماریہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد انور کی طرف سے اسلام قبول کرنے کی دعوت پر میں نے مذہب اسلام پر ریسرچ کی اور میں نے پایا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے اور پاکستان کے رہنے والے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں جس پر میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا اور اسلام کے مطابق احمد سے نکاح کرنے کے لیے پاکستان آئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی شادی کرنے کے بعد تمام قانونی پراسس مکمل کر کے جاپان شفٹ ہو جائیں گے۔ اس موقع پر احمد انور اور ماریہ احمد نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…