منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کراچی میں قبرستان سے مردے غائب ہونے کاانکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے علاقے کورنگی میں قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورنگی کے قبرستان سے مردے غائب ہونے کا لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے۔کورنگی قبرستان سے تین روز کا بچہ دفنائے جانے کے اگلے ہی روز قبر سے غائب ہوگیا۔کورنگی کے ایک مکین فرحان نامی شہری کے تین روز کے بچے کا نمونیا کے سبب جناح ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا ۔جس کی تدفین کورنگی کے قبرستان میں کی گئی۔

فوت شدہ بچے کا والد فرحان اگلے روز ہی 15 جنوری کو قبر پکی کرانے قبرستان پہنچا تو قبر کھلی ہوئی تھی اور اس میں سے بچے کی لاش غائب تھی جس کے بعد فرحان نے تھانے میں رپورٹ کرائی۔گورکن سے تھانے میں پوچھا گیا تو اس نے بیان دیا کہ ممکن ہے کسی جانور نے بچے کو کھالیا ہو تاہم اگلے ہی روزدوبارہ فرحان کو گورکن کو فون آیا کہ بچے کی لاش قبر میں موجود ہے۔فرحان وہاں پہنچا تو بچے کی لاش وہاں موجود تھی لیکن کفن غائب تھا۔جس پر پولیس نے گورکن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…