منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پسند کی شادی کا افسوسناک نتیجہ،نوجوان کی والدہ کے ساتھ شرمناک اقدام

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (آئی این پی ) پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی والدہ کو سرعام اٹھا کر لے جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال بستی ظفراللہ کے رہائشی عمران نے لاہور کی رہائشی (ک) سے پسند کی شادی کر لی اور مبینہ طور پر غائب ہو گئے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی (ک) لاہور کے بڑے جاگیر دار فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔

پسند کی شادی کرنے پر جاگیردار کے ساتھیوں نے لڑکے کے گھر دھاوا بول دیا مبینہ مسلح افراد نے لڑکے کی ماں صغراں بی بی کو کار میں ڈالنے کے بعدلے جانے کی کوشش کی تو ماں صغراں بی بی نے چیخ و پکار شروع کر دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اچانک وہاں پہنچ گئے اور فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو فوری اطلاع کر دی جبکہ اسی دوران علاقہ کے لوگ ڈنڈے اور سوٹے لے کر اکٹھے ہو گئے خواتین اور مردوں نے مبینہ مسلح افراد کی دونوں کاروں کا گھراؤ کر کے بھاگنے کی کوشش نا ممکن بنا دی جبکہ پولیس تھانہ کہنہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی پولیس تمام افراد کو کاروں سمیت تھانے لے گئی اور ساتھ ہی علاقہ کے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد تھانہ پہنچ گئی ایس ایچ او تھانہ کہنہ کو صغراں بی بی نے صورتحال سے آگاہ کیا تاہم ایس ایچ او کہنہ اخترکے مطابق وہ قانون کے مطابق تمام کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…