اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے‘ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا‘ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں‘ رواں برس پانچ منصوبوں سے 6500میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے ۔
معاہدہ کے سلسلے میں کسی قسم کے بیرونی دبائو کو قبول نہیں کریں گے۔ معاہدے کے تحت اپنے پانی کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی ‘ بجلی‘ گیس اور خوراک ضائع کرنے کا کلچر ترک کرنا ہوگا۔ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔ رواں برس پانچ منصوبوں سے چھ ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔ منصوبوں کی تکمیل سے وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوجائے گا۔
’’سندھ طاس معاہدہ ‘‘ پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں