منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’’عمران خان کی اولاد بے نامی ہے‘‘ اہم وفاقی وزیر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جس کی جائیداد بھی بے نامی اور اولاد بھی بے نامی ہو ان پر 62 اور 63 لگنی چاہیے۔پانامہ کیس کی سماعت کے بعد رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پانامہ پر عمران خان صرف سیاست کررہے ہیں اور 2018 ءکے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔جتنے رنگ عمران خان نے بدلے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی ہی سیاست کو منہدم کررہے ہیں،یہ وہ شخص ہیں جنہو ں نے جمہوریت پر بار بار حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے کے سواعمران خان کو کوئی کام نہیں آتاہے۔ہم نے اس بات کو تسلیم کیا اور ان سے معاہدہ پر دستخط ہوئے کہ انجینئر رگنگ ہوئی تو ہم حکومت چھوڑ دیں گے،ہم سرخرو ہوئے مگر عمران خان نے موقف نہیں بدلا اور اپنے معاہدے سے پھر گئے۔
ہم نے وزیراعظم کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا بطور رکن اسمبلی مراعات حاصل ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کو خود منہد م کررہے ہیں۔عمران خان نے ہر مرتبہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔انکو شرم آنی چاہیے۔گالی دینا الزام لگانا اس کے سوا عمران خان کو ئی کام نہیں ہے۔آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والے عمران خان کی خود آف شور کمپنی نکلی۔
جب ان کی اے ٹی ایم مشین وں کی آف شور کمپنی نکلی تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔وزیرریلوے نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کا ثبوت کیوں نہیں لاتے ؟ہم سے استعفے مانگنے والے خود استعفے دے کر گئے تھے۔آخر میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ گزارشات آج کیلئے ہیں باقی کل ہونگی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…