لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے زیر استعمال رہنے والے ٹرک پر بیٹھ کر لاہور سے فیصل آبا د تک نکالے جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ ٹرک کو بلاول ہائوس لاہور پہنچا دیا گیا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 19فروری کو اس ٹرک پر سوار ہو کر لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے۔