اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاک بحریہ کا ہنگامی ریکسیو آپریشن ۔۔کس طرح سمندر میں ڈوبتے ہوئے 18 ماہی گیروں کو بچا لیا؟

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورماڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبتی کشتی سے 18مچھیروں کو بچالیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد اورماڑہ کے ساحل کے قریب ڈوبتی کشتی سے 18مچھیروں کو زندہ بچالیا۔الرحمان نامی کشتی 25دسمبر 2016کو 18مچھیروں کے ساتھ کراچی سے روانہ ہوئی، جس کے دونوں انجن دورانِ سفر خراب ہوگئے۔
جناح نیول بیس اورماڑہ میں مشکل سے دوچار کشتی سے پیغام موصول ہوا کہ کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوچکا ہے اور اگر بروقت امداد نہ پہنچی تو کشتی پر موجود18انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔پیغام ملتے ہی پاک بحریہ کی امدادی ٹیم کو جناح نیول بیس اورماڑہ سے فوراَ روانہ کیا گیا جو بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیم پورے آپریشن کے دوران اونچی سمندری لہروں، تیز ہواوں، انتہائی خراب موسم اور دُھندکا سامنا کرنا پڑا۔ کمانڈر جناح نیول بیس نے امدادی کرافٹ سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی بذاتِ خود نگرانی کی۔
پاک بحریہ کی امدادی ٹیم نے تین گھنٹے کی مسلسل کاروائی کے بعد تمام 18مچھیروں کو ڈوبتی کشتی سے بحفاظت نکال لیا ۔نا مساعد حالات کا سامنا کرنے کے بعدمچھیروں کی حالت خراب ہوچکی تھی جنہیں پاک بحریہ کے جناح نیول بیس اورماڑہ لایا گیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…