اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے آئند ہ عام انتخابات 2018کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لاہورسے 13ارکان قومی اسمبلی اور25ارکان صوبائی اسمبلی کوترقیاتی فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں ۔13ارکان اسمبلی کوفی کس 25کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی کوفی کس ساڑھے 12کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔لاہورکے ان ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کویہ فنڈزان فنڈزکے علاوہ جاری کئے گئے ہیں جوکہ حکومت کی طرف سے عام طورپرسالانہ جاری کئے جاتے ہیں ۔جاری کردہ فنڈزکون لیگی ارکان اسمبلی اپنے لیڈرہیڈزپرلکھ کرمختلف منصوبوں کےلئے دے سکیں گے جبکہ عام طورپرارکان اسمبلی کوفنڈزبراہ راست فنڈزجاری نہیں کئے جاتے ہیں بلکہ وہ سرکاری خزانے میں ہوتے ہیں اوروہاں سے متعلقہ رکن اسمبلی کی ہدایت پرمحکمہ لوکل گورنمنٹ فنڈزجاری کرتاہے ۔
آئندہ الیکشن کی تیاریاں،ن لیگ نے خزانے کا منہ کھول دیا؟
13
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں