جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اعتزازاحسن پھر برس پڑے،چوہدری نثار کا حیرت انگیزردعمل

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے اظہار خیال کے بعد مزید بات کرنے سے روک دیا‘ چیئرمین کے کہنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بات مختصر کردی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جواب دینا میرا حق ہے لیکن آپ کے احترام میں زیادہ بات نہیں کرتا۔

قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ نے لاپتہ چار لوگوں کے بارے میں کوئی نئی بات نہیں بتائی۔ اغواء کنندگان کے بارے میں قوم میں بڑی تشویش ہے۔ وزیر داخلہ کے سپریم کورٹ میں سنے جانے کے حق کو تسلیم کرتا ہوں‘ ہمیں اعتراض پریس کانفرنس میں اختیار کئے گئے لہجے پر تھا۔ اگر ہم نے اس لہجے کا مظاہرہ کیا ہوتا تو کئی قوتیں ہل جاتین تاہم ان معاملات پر مسلم لیگ (ن) کو کچھ رعایتیں حاصل ہیں۔ دہشتگرد تنظیموں سے کسی کا واسطہ رہا ہو یا نہ رہا ہو دہشتگردی میں کمی کا کریڈٹ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔ ضرب عضب شروع ہوا تو سویلین قیادت لاعلم اور غافل تھی۔ کراچی ایئرپورٹ پر حملے سے یہ جاگی۔ قبل ازیں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے جمعہ کو متعلقہ وفاقی وزیر سے کھاد کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر جواب طلب کرلیا ہے ۔

سینیٹر محسن لغاری نے ایوان کی توجہ اس جانب دلائی تھی اور کہا کہ کہ خبریں آئی ہیں کہ حکومت نے کھاد پر سبسڈی ختم کردی ہے جس کی وجہ سے کھادیں بہت مہنگی ہو گئی ہیں اور کسان سخت پریشان ہیں‘ انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے‘ اس حوالے سے فوری جواب طلبی کی جائے۔ جس پر چیئرمین نے ہدایت کی کہ متعلقہ وزیر جمعہ کو ایوان میں آکر اس حوالے سے وضاحت کریں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…