لاہور(آئی این پی) جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ دھر نہ کلچر کا حصہ نہیں بن سکتے اس نے ملک کو مذاق بنا دیا ہے ‘آئندہ عام انتخابات میں وقت آنے پر دیکھیں گے کس جماعت کے ساتھ اتحاد کر نا ہے ‘وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کیساتھ کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر کے انکو حقوق دیں ‘سی پیک منصوبہ کا خیر مقدم کرتے ہیں بلوچستان اور گوادر ہے عوام کو اسکا حق ضرورملنا چاہیے ۔
سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم بھی ملک میں جمہو ریت کیساتھ ہے اور ملک میں پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ دھر نوں کی سیاست کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ اس سے ملک دنیا میں مذاق بن جاتا ہے اس لیے ہم کسی صورت دھر نہ کلچر کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلو چستان کے عوام کا بھی حق ہے کہ انکو تعلیم ‘صحت سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کا حق دینا ہوگا ابھی تک تو بلوچستان اور وفاقی حکومت کے وعدے صرف وعدے ہی ہیں ہم آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے مگر اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر ہی کیا جائیگا ۔