پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مشرف کس کے کہنے پرکشمیر پر نیا فارمولا لائے ؟،الطاف حسین کو کون سپورٹ کرتاہے؟برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ امریکی تھنک ٹینکس کے کہنے پر پرویزمشرف کشمیر پر آؤٹ آف باکس بات کرتے تھے ، وہ امریکیوں کے کہنے پر کشمیر پر نیا فارمولا لائے ، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’راء‘‘ الطاف حسین کو سپورٹ کرتی ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں لارڈ نذیر نے کہا کہ امریکیوں نے مشرف کو کشمیر پر ہٹ کر بات کرنے کا کہا ۔ وہ کشمیر پرنیا فارمولا بھی امریکیوں کے کہنے پر لائے اس لئے مشرف ہمیشہ کشمیر پر آؤٹ آف باکس بات کرتے تھے ۔ میں ان لوگوں سے مل بھی چکا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انڈین ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک بندنے نے بتایا کہ ہم الطاف حسین کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کو سپورٹ کرتا ہے اس لئے ہم کراچی میں لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ برطانیہ کے مفاد میں یہ بات نہیں ہے کہ وہ پورے انڈیا کی مخالفت مول لے کر الطاف حسین کے منی لانڈرنگ کیس پر فیصلہ سناتی کہ اس میں ’’را‘‘ ملوث ہے اس لئے الطاف حسین کو بری کردیا گیا۔لارڈ نذیر نے کہا کہ میری ذاتی انفارمیشن کے مطابق لندن فلیٹس میں شریف خاندان کی 2006 سے پہلے کی رہائش ہے ۔ اس کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں ۔ یہ پراپرٹی ان کے پاس 90 کی دہائی سے ہے اور ان کی کمپنیز بھی تبھی سے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…