منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ملک پہنچنے کے بعد آصف زرداری کی اہم شخصیت سے’’تیسری‘‘ ملاقات سیوریج کے پانی بھی پروانہ کی۔۔ اس میں سے ہوتے ہوئے ملنے جا پہنچے

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کی شام قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی ‘کراچی کی تنظیم سازی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری کا قافلہ ہفتے کو بھی قومی امراض قلب کے ادارے کے پاس موجود سیوریج کے پانی سے گزر کے اسپتال پہنچا،اس سے قبل بھی جب آصف زرداری ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کے لئے گئے تھے تو سیوریج کا پانی موجود تھا جس کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیا تھا اور وہاں نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا گیا تھا ،تاہم آج ہفتے کوسیوریج نظام ایک مرتبہ پھر متاثر ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی روڈ پر موجود تھا، قومی ادارہ امراض قلب جس جگہ واقع ہے وہ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود ہے،لہذا سیوریج نظام کو درست کرنا بھی کنٹونمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے،واضح رہے کہ آصف علی زرداری بیرون ملک سے 12 روز قبل وطن واپس آئے تھے جس کے بعد وہ تیسری مرتبہ ڈاکٹر عاصم کی عیادت کرنے اسپتال گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…