بورے والا(آئی این پی)بورے والا کا محنت کش ظہیر کمسن طیبہ کے والد ہونے کا چوتھا دعویدار سامنے آگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو کمسن طیبہ کے والد ہونے کا چوتھا دعویدار بھی سامنے آگیا ۔ محنت کش ظہیر نے طیبہ کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صغریٰ نامی خاتون بچی کو گھریلو کام کے لئے فیصل آباد لے گئی تھی ۔ محمد ظہیر بورے والا کے نواحی گاؤں 407ای بی کا رہائشی ہے ۔