بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

امام کعبہ کا پاک افواج کو زبردست پیغام، پاکستانی قوم کو مبارکباد

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آئی ا ین پی)امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے پر مبارکباد کے حق دار ہیں،مسلم دنیا تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔جمعہ کو چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

امام کعبہ نے چیئرمین علماکونسل کو اعزازی شیلڈسے بھی نوازا۔امام کعبہ کا پاکستان علما کونسل کی حرمین شریفین سے متعلق خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ علما کونسل کی اسلام اوردفاع حرمین شریفین میں عظیم ترین خدمات سرانجام دی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے عالم اسلا م کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا سے اپیل ہے کہ تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…