منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر دستخط ،20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،زبردست اعلان ہوگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے۔ اور جون سے ان نئے اہم منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔ خیبرپختونخوا میں چینی سرمایہ کار بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ تین بڑ ے منصوبوں میں گللگت دیر چترال روڈ سترہ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں اور پانچ اضلاع کے درمیان فاسٹ ریلوئے ٹریک منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ علاوہ ازیں اور چینی صنعت کاروں کا ایک بڑا گروپ خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سی پیک منصوبہ سے بھی خیبرپختونخوا کواس کا حق ملے گا۔ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت زبانی کلامی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی۔مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اس لیے وہ ہمیشہ میڈیا میں ان رہنے کے لیے پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کے خلاف بے پرکیاں اڑاتے ہیں۔

پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اداروں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ ، تعلیم صحت اور بنیادی مسائل کاحل اور غریب عوام کا عزت نفس بحال کرکے صوبے میں انصاف کا بول بالا کرنا ہے۔ وہ کاہی نظامپور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ناظم شاد محمد خٹک نے اپنے پورے خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پی ٹی ائی میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب کی صدارت شاد محمد خٹک نے کی۔ اس موقع پر سابق ناظم شاد محمد خٹک ممبر ضلع کونسل حاجی امین زادہ، پی ٹی ائی کے جنرل سیکرٹری احسان خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک، ضلع ناظم لیاقت خان خٹک نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تحصیل ناظم جہانگیرہ صادق خان خٹک،ضلع نائب ناظم اشفاق احمد خان ، جان مست خان بھی موجود تھے ۔

پرویز خان خٹک نے شاد محمد خٹک کو پی ٹی ائی کی ٹوپی پہنائی اور ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ او رکہا کہ پی ٹی ائی میں ان کوبھر پور عزت ملے گی۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں پر من وعن عمل کرانے کے لیے ہماری بھر پور سرپرستی اور رہنمائی کررہے ہیں۔ کیونکہ پی ٹی ائی کانصب العین کرپشن اور کمیشن کے خلاف بھر پور جہاد ہے۔ کیونکہ کب تک اس ملک میں لوٹ مار کی سیاست ہوتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص حکمران ٹولے نے ہمیشہ غریب عوام کااستحصال کیا سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سارے ریکارڈ توڑے تقرریوں اور تبادلوں پر قیمیں وصول کرتے رہے ۔ پی ٹی ائی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے تقرریوں اور تبادلے میرٹ پر کردئیے۔ اور کرپشن اور کمیشن کے خلاف صوبہ بھر میں تحریک شروع کی۔ انھوں نے کہا کہ جب میں کرپشن نہیں کرتا اور نہ کمیشن لیتا ہوں تو کسی کو بھی یہ جرت نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ پی ٹی ائی کی پالیسی کو چیلنج کرے۔ اور کرپشن اور کمیشن میں ملوث ہوں۔

انھوں نے کہا کہ عوام ہمارے اصلاحی پروگرام میں ہمار ا ساتھ دیں انھوں نے کہاکہ ہماری سیاست یہ نہیں کہ اگر ہم حکومت میں ہوں تو عوام سے رابطہ رکھیں میں نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہر دور میں نزدیکی رابطہ رکھا۔کیونکہ میں عوام میں سے ہوں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں سترہ سو میگا واٹ بجلی سی پیک کا حصہ بن چکا ہے۔ جس کے لیے چینی سرمایہ کار بہت جلد ارہے ہیں۔ اور 2018 سے ان اہم منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ بیجنگ میں میری چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں جو اگلے ماہ خیبرپختونخوا ارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے صوبے میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔اوریہ سرمایہ کاری صنعتوں انفراسٹکچر ،روڈ کمیونیکیشن، ٹور از م اور مختلف قدرتی وسائل میں ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ ایک سال کا منصوبہ نہیں یہ 2030 میں مکمل ہوگا۔ اور یہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 70 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو مزید بڑھتے ہوئے تین سو ارب ڈالر تک پہنچے گی۔ جو صوبہ بہتر منصوبے دے گا۔ وہاں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔انھوں نے کہا کہ تمام سرمایہ دار فائدے کے لئے سرمایہ کرتے ہیں۔ اگر ہم نے بہترین پروگرام پیش کیا ۔

تو ہم اس سے کہیں زیادہ سرمایہ کاری صوبے میں لاسکتے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک برس سے سی پیک کے تناظر میں تیاریاں کررہے ہیں اور فیزیبلیٹی رپوٹ تیار کر ر ہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے صوبے کو قدرتی وسائل معدنیات سے نواز ا ہے۔ ہمارے صوبے میں پانی سے سستی بجلی بنانے کے منصوبوں سمیت سیاحت کی صنعت میں بہت زیادہ مواقع ہیں۔ ہمارے ہاں لیبر سستی ہے۔ افغانستان وسط ایشیاء کی مارکیٹ ہے اس لیے صنعتوں میں بہت بڑی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میری ترجیحات بالکل واضح ہیں کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے ادارے مستحکم ہوں عوام کو معیاری تعلیم اور صحت ان کی دہلیز پر مہیاہوں۔ پولیس سمیت تمام اداروں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ ہو۔ اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو۔

صوبے سے کرپشن کاخاتمہ ہو۔ سابقہ حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ اور اداروں کوتباہ حال کردیا۔ یہ واحد پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت ہے جو عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے رہی ہے۔ اس میں ہم یہ دعویٰ تو نہیں کرتے کہ ہمارے حکومت نے سو فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے مگر کافی حد تک بہتری اچکی ہے۔ اور خود عوام محسوس کررہے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے چینی سرمایہ کاروں اور وفاقی حکومت کو سی پیک میں پہلا انڈسٹریل پارک بنانے کے لیے حطار کرنل شیر انٹر چینج کے قریب دس ہزار کنال اراضی پر محیط زمین رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ اور ڈی ائی خان ان کے سامنے پیش کردئیے ہیں وہ جو زیادہ مناسب سمجھیں گے اسی جگہ پر انڈسٹریل پارک تعمیر کریں گے۔ کیونکہ یہ ان کی مرضی پر ہوگا جو سرمایہ لگا رہے ہیں۔یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔ دریں اثنا پرویز خان خٹک ناظم پور گئے جہاں پر انھوں نے ممبر ضلع کونسل ذوالفقار خٹک کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم لیاقت خان خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک تحصیل ناظم جہانگیرہ صادق خان خٹک، تحصیل نائب ناظم حمید اللہ خٹک اور ضلع نائب ناظم اشفاق احمد خان نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…