اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بحرین نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے عالمی شاہکارمنصوبے کاآغازکردیا،پاکستان کا اظہارتشکر

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی شاہکار عالمی معیار کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی کی تعمیر وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کی تعبیر ہے جن کی طبی نگہداشت جیسے شعبہ کی ذاتی طور پر نگرانی اور قیادت سے ہم سب بے حد متاثر ہیں اور اس سے ہم میں سب سے بہترین کام کرنے کی خواہش پیدا بھی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہو ںے آج جمعہ کو کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان کے صحت بارے شعبہ میں تعمیر و ترقی کا عمل تیز ہوا ہے ۔ یہ تاریخی یونیورسٹی پاکستان اور بحرین کی دوستی کی خوبصورت ترین علامت ہو گی ۔

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے لئے جدید ترین نصاب تیار کیا جا رہا ہے اور بین الا قوامی شراکت داروں سے یونیورسٹی کے لئے ٹیکنیکل معاونت بھی طلب کی جا رہی ہے اور طبی علم کے تبادلہ و تحقیقی شعبہ میں بھی بین الاقوامی معاونت لی جائے گی ۔ یہ جدید ترین نرسنگ و طبی یونیورسٹی رائل کالج آف سر جنز (آئر لینڈ) سے منسلک ہو گی ۔ جس سے یہ بین الاقوامی معیار کی ہو گی اور اس کے گریجوایٹس کی قومی اور بین الا قوامی جاب مارکیٹ میں بڑی مانگ ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم نواز شریف کی قابل قیادت میں صحت کے شعبہ میں عوام دوست پالیسیوں پر عمل در آمد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نرسنگ کے شعبہ میں کئی بڑے بڑے اقدامات کئے ہیں پہلی مرتبہ پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر پی ایچ ڈی نرس مقرر کی گئی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نرسوں کی رجسٹریشن کا آن لائن نظام شروع کیا گیا ہے ۔

جب کہ نرسوں کی رجسٹریشن کے زیر التواء تمام کیسز نمٹا دئیے گئے اور اب ایسا نظام بنایا گیا ہے جس کے تحت ارجنٹ کیٹیگری میں نرسوں کی رجسٹریشن درخواست دئیے جانے والے دن ہی ہو جاتی ہے جب کہ معمول کی کیٹیگری کے تحت نرسوں کی رجسٹریشن دو ہفتوں میں ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سماجی اشاریوں میں امتیازی سلوک کا پورا احساس ہے اسی لئے وزارت صحت نے اشرافیہ اور غریبوں اور مفلس ونادار افراد کو مساوی طبی سہولیات کی فراہمی پر کافی کام کیا ہے اور تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اس ضمن میِں پالیسیاں بنائی جا رہی ہے تا کہ ہر کسی کو علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی مساوی بنیادوں پر کی جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے ضرورت مندوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات کی مساوی طور پر فراہمی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اسی تناظر میں وزیر اعظم کی ہدایت پر تاریخی پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کے تحت غریبوں کو مہلک امراض کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے گردوں ، جگر،بون میرو کی پیوند کاری اور سرطان کے علاج کیلئے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے تا کہ مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کو مساوی طور پر حکومتی معاونت دی جا سکے۔وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اعلیٰ پائے کے ہیلتھ کیئر پیشہ ور ماہرین سے مالا مال ہے اور ہمارے ڈاکٹرز دنیا بھر کے اعلیٰ ترین طبی اداروں میں کام کر رہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اپنی نوعیت کی شاہکار نرسنگ یونیورسٹی کے پاکستان میں نرسنگ کی تعلیم و تربیت پرخوشگوار اثرات ہوں گے اور اس ادارہ کے معیار کو دیکھتے ہوئے دوسرے ادارے بھی اس کی تقلید کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ وزیر اعظم کی قیادت میں صحت کے شعبہ کو مثالی بنا دیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بحرین کی اعلیٰ قیادت اور خاص طور پر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدبن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…