ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جعلی تصویرجاری کرنے والے ملزمان کاسراغلگالیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی جعلی تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کرنے کے الزام میں3ملزمان عدنان،عمران اورماجدخان کوگرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا گرفتار ملزمان پرالزام ہےکہ ان ملزمان نےچیف جسٹس کی جعلی تصویرپوسٹ کی تھی۔ ایف آئی اے سائبرکرائم سیل کے اہلکاروں نے ریسکیو1122ملتان کےدفترپر چھاپہ مارا۔جس کے دوران ملزمان کےزیراستعمال کمپیوٹرکی ہارڈڈیسک حاصل کی گئی ہے۔ گرفتارتینوں ملزمان کاتعلق ریسکیو1122سے ہے اوروہ آئی ٹی کے ماہر ہیں۔