لاہور (آن لائن ) اداکارہ قسمت بیگ کے اہل خانہ اور قاتلوں کے درمیان صلح کی کوششیں تیزکر دی گئیں۔ اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم رانا مزمل اور مقتولہ کے اہل خانہ میں صلح کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور خون بہا کے معاہدے پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں فریقین قتل کیس ختم کرنے کیلئے صلح نامے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے
بعد مرکزی ملزم رانامزمل قسمت بیگ کے بچوں کے نام ایک مکان اور پلاٹ کریگا۔اداکارہ کے بہنوئی اور مقدمے کے مدعی کے ساتھ صلح نامے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مرکزی ملزم رانا مزمل کے اہل خانہ خون بہا ادا کرے پر رضا مند ہیں مگر ابھی تک اس پر اتفاق نہیں ہو سکا۔یاد رہے سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو 25 نومبر کے روز ہربنس پورہ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد تفتیش میں پولیس نے رانا مزمل کو گرفتار کیا تھا۔