پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

چینی سائنسدان نے پاکستان بارے ایسا اعلان کر دیا جو دشمن ممالک کو بالکل بھی پسند نہیں آئے گا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) سویڈن کی اینتھرو پالوجی و جغرافیہ سوسائٹی (ایس ایس اے جی )نے چینی سائنسدان یاؤ ٹان ڈونگ کیلئے 2017ء ویگا میڈل کا اعلان کیا ہے ، یہ میڈل انہیں تبتی سطح مرتفع کے ماحو ل اورگلیشروں پر تحقیق کے سلسلے میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے ، گذشتہ دو دہائیوں میں یاؤ کی ٹیم نے تبتی سطح مرتفع پر ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات کا مطالعہ کیا یاؤ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان ہم منصوبوں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔
یاؤ جو کہ چینی سائنس اکادمی کے تحت ادارہ تبتی سطح مرتقع تحقیق کے ڈائریکٹر (سی اے ایس ) اور تبتی سطح مرتفع ارضی سائنسز میں سی اے ایس سینٹر برالئے ایکسی لینس کے ڈائریکٹر ہیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی سائنسدان ہیں ، ایس ایس اے جی کے مطابق یاؤ نقطہ انجماد کے تعین کے مطالعہ کے شعبہ میں انتہائی لائق ترین سائنسدانوں میں شمار کئے جاتے ہیں ، یاؤ کی طرف سے شروع کئے جانیوالے تھرڈ پول انوائرمنٹ (ٹی پی ای) میں دنیا بھر سے ذہین افراد کو شامل کیا گیا ہے اور اس نے اہم سائنسی تحقیقات کی ہیں ،یاؤ کی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذکیا ہے کہ ہم گذشتہ 2ہزار برسوں میں گرم ترین وقت کی مدت میں رہ رہے ہیں ،عالمی حدت اور بھارتی مون سون اور مغرب کی طرف سے چلنے والی ہواؤں کے درمیان انٹریکشن تبتی سطح مرتفع کے اندر علاقائی اختلافات اور گلیشروں کے پگھلنے کی اہم وجوہ ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…