اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہےکہ ملک کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتےتک
خیبر پختونخوا،اسلام آبادراولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع بھی ہے۔ بارش کے باعث خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔