جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’ویاگرا‘‘تو پاکستان میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہے،جاویدہاشمی کا انکشاف،سنگین نتائج سے خبردارکردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان میں ویاگرا متعارف کروانے اوراداکارہ سے دوسری شادی کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے۔میڈیا کو دئیے گئے بیان میں جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے اینکرنے میری کردارکشی کی شرمناک حرکت کی ہے،جس کیخلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ویاگراتو پاکستان میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔

ویاگرامتعارف کروانے کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔اداکارہ شین سے دوسری شادی سے متعلق خبروں پر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا،میری پچاس سالہ ازدواجی زندگی میں آج تک کسی نے مجھ پردوسری شادی کا الزام نہیں لگایا۔نجی ٹی وی کے اینکرنے شرمناک الزام لگا کر میری کردار کشی کی شرمناک کوشش کی ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی اینکر نے الزام عائد کیا تھا کہ جاوید ہاشمی نے بطور وزیرصحت امریکی کمپنی سے دوکروڑ روپے رشوت لیکر پاکستان میں ویاگرا متعارف کروائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…