اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹیسٹ پر جاوید ہاشمی کی بات زیادہ معتبر ہے۔انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے اندر رہے ہیں،خان صاحب اگر ابھی جلسے اور دھرنے دیں گے تو انہیں مشکلات ہوں گی۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دے گی،دھرنے جلسوں کے بجائے انتخابی اصلاحات پر کام کریں۔ 2018انتخابات میں ان کا حال وہی ہو گا جو گذشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کاہوا ۔
احسن اقبال نے اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سیاسی مطالبات ہیں اور الیکشن کی تیار ی ہے۔انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی کامیاب چل رہی ہے،عمران خان کے ٹیسٹ پر جاوید ہاشمی کی بات زیادہ معتبر ہے۔انہوں نے کہاکہ مثبت تنقید حکومت اپنی کارکردگی بہتر کرے گی،تنقید برائے تنقید کو نظرانداز کردینا ہی کافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سیاسی مطالبات ہیں اور الیکشن کی تیاری ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ وزارت خارجہ میں سرتاج عزیز کام کر رہے ہیںاورخارجہ پالیسی کامیاب چل رہی ہے،ملک میں سکیورٹی کیلئے پارلیمانی اور حکومت کی کمیٹیاں موجود ہیں۔