اسلام آباد(آئی این پی)بارشیں اور برف باری, محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے, رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،منگل سے ہفتہ کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد،خیبرپختونخوا،فاٹا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،سرگودھا،لاہور ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن،گلیات،گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفبار ی کا بھی امکان ہے،بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیدنگ کا خدشہ ہے۔
بارشیں اور برف باری, محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے
3
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں