منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا بھارت کو جنگ کی بجائے کیا کرنا چاہیے؟ وفاقی وزیر اہم مشورہ دیدیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرکے پرائیوٹ کمپنی بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، بھارت جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گیجبکہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہے جس پر توجہ دی جائے گی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ہر معاملے پر اپنا ایجنڈہ ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے اقدام کی حمایت کرینگے کیونکہ پی ایس ایل میں ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہیاگر پرائیوٹ کمپنی فلاپ ہوئی تو پھر معاملے کا جائزہ لینگے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو کھیل قابل دید تھا امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان بہتر کھیل پیش کرئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار ملک جنگ کے بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال2017 پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کا سال ہو گاجبکہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہیجس پر توجہ دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…