اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاجبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی 10، ہنزہ، گلگت ،گوپس منفی05، استورمنفی 04، دیر، کالام منفی 03، قلات، بگروٹ منفی 02، چترال، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 07، اسلام آباد 02، کراچی 15، پشاور 04، کوئٹہ 01، گلگت اور ہنزہ میں منفی 05اور چترال میں منفی 01تک رہنے کا امکان ہے ۔
اگلے 48گھنٹوں کے دوران ملک میں بارش ہو گی یا پھر نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
20
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں