منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

میٹروکا متبادل،خیبرپختونخواحکومت نے بڑا منصوبہ شروع کردیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے لئے متبادل ٹریفک پلان میں شامل سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبے کو احسن انداز میں عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے لئے اگلے مارچ تک ٹینڈر دینے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کی تعمیر مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو سکے۔ وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سکیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر محمد عاطف خان، معاون خصوصی ملک شاہ محمد وزیر، چیف سیکرٹری عابد سعید، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو منصوبے کی تعمیر کے سلسلے میں تیاریوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ متبادل ٹریفک پلان کو جنوبی اور شمالی دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر زون اے اور بی دو روٹس پر مشتمل ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تین کنسلٹنٹس میں سے دو کے ساتھ ڈرافٹ ایگریمنٹ پر دستخط ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے سنجیدہ کوششیں کریں۔ مارچ 2018تکمنصوبے کی تعمیر ہر صورت میں مکمل ہونی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کے تعمیری کام کے دوران پشاور میں ٹریفک کا منظم /متبادل بندوبست ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لئے پہلے سے منظور شدہ متبادل ٹریفک پلان کے تحت مجوزہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا کاممکمل ہونا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ نے متبادل ٹریفک پلان کے جنوبی زون اے کے تحت یونیورسٹی روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر ڈبل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے کنسلٹنٹس کے ساتھ حتمی معاہدوں پر جلد دستخط کرنیکا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ مارچ تک ٹینڈر ایوارڈ ہو جائیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹائم لائن کا تعین کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کو نفع بخش بنانے کے لئے بزنس ماڈل تیار کرنے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ حکومت اس منصوبے کے لئے کوئی سبسڈی نہیں دے گی۔ ہم عوام کو آرام دہ اور سستی سفری سہولت دینا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…