اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اجتماعی استعفے،ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ،قبل از وقت انتخابات،بڑا سیاسی دھماکہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)اجتماعی استعفے،ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ،بڑا سیاسی دھماکہ کرنے کے لئے رابطے تیز،ماہر قانون دان سینیٹر ڈاکٹر بابراعوان نے اپوزیشن جماعتوں سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا ’’گندگی بر یگیڈ‘‘ نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن بچا رہا ہے ‘موجودہ اسمبلیوں سے کسی احتساب کی توقع نہیں کی جاسکتی ‘اپوزیشن جماعتوں کو کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے سڑکوں پر آنا ہوگا ۔اپنے ایک انٹرویو میں

ماہر قانون دان سینیٹر ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا27دسمبر کو حکومت کے خلاف تحر یک کیلئے فیصلہ انتہائی اہم ہوگا اور پیپلزپارٹی کو چاہیے وہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر یں اور حکومت کے خلاف تحر یک کیساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہو نا ہوگا کیونکہ ان اسمبلیوں میں مزید بیٹھنا وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری (ن) لیگ اپنے قائدین اور انکے خاندانوں کی کر پشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں مگر ہم پانامہ لیک کے معاملے کو کسی صورت مرنے نہیں دیں گے بلکہ آخری دم مقدمہ لڑ یں گے اور (ن) لیگ والوں کو کر پشن کا حساب دینا پڑ یگا ۔دریں اثناء تحر یک انصاف کے تر جمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 2017میں ہی دیکھ رہے ہیں ‘پانامہ کے معاملے میں سڑکوں پر آنے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں ‘کر پشن کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں گی تو حکومت کیلئے چلنا مزید مشکل ہو جائیگا ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکا خاندان ہر روز پانامہ کے معاملے پر ایک نئی بات کر رہا ہے مگر تحر یک انصاف پانامہ کے خلاف آخری حد تک جائیں گی اور ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ پر کوئی کمیشن بنانے کی بجائے سپر یم کورٹ ہی فیصلہ کر یں انکا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کو قبول کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آرہی اور ملک میں آئندہ سال ہی عام انتخابات دیکھ رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشر یف نے اگر پار لیمنٹ میں کوئی جھوٹ نہیں بولا تو انکا سپریم کورٹ میں آکر عدالت سے معافی مانگ کر یہ کہہ دینا چاہیے کہ میں نے جو پار لیمنٹ پر بولا اس پر قائم ہوں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘اعتزاز احسن ‘قمر الزمان کائرہ اور دیگر کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ حتمی منظوری آئندہ چند روز میں دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت مخالف پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر گر ینڈ الائنس بنا کر احیجای میدان میں آنا چاہتی جسکے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کی جائیگی اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خلاف اور پانامہ کیس کی شفاف تحقیقات کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فاتم پر متحد ہوں گی تو یہ خوش آئند ہوگا اور آنیوالے دنوں میں یقینی طور پر اس حوالے سے معاملات کو آگے بڑ ھ سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…