جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس،چودھری پرویزالٰہی نے اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو اتحاد کیلئے اپنا اندر اور باہر ایک کرنے کے علاوہ انا کو ختم کرنا ہو گا، قومی اور اجتماعی مفاد کو ذاتی اور جماعتی مفاد پر ترجیح دینا ہو گی۔ وہ یہاں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی نمائشی منصوبوں سے نہیں ہمارے دور کی طرح عوامی فلاح و بہبود اور فراہمی روزگار کے میگا پراجیکٹس سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن لیڈروں کو بلاشبہ ملک و قوم کو درپیش خطرات اور چیلنجز کا ادراک تو ہے لیکن ان خطرات و چیلنجز کو مزید بڑھنے سے روکنے پر قابو پانے کیلئے انہیں ایک پیج اور پلیٹ فارم پر آنا ہو گا اور تمام جماعتوں کو اپنا اپنا راگ الاپنے اور احتجاج کے اعلان کرنے کی بجائے باہم مل کر ایک ساتھ چلنا ہو گا، ملک کو عالمی سطح پر تنہا کرنے، جمہوریت کے نام پر بادشاہت اور ہر قومی ادارے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے اور ذاتی مفادات کیلئے ملکی مفادات قربان کرنے والوں کا راستہ روکنا ہو گا ورنہ محب وطن عوام اور مورخ انہیں معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام باالخصوص غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی بہتری و خوشحالی کیلئے جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کی خاطر تمام جماعتوں کو باہمی اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں من مانی کرنے والے حکمرانوں سے نجات کیلئے ہمیشہ اپوزیشن الائنس کا راستہ اپنایا گیا اور کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے تمام اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد پر زور دے رہے ہیں لیکن حکومت ان میں انتشار کا مکمل فائدہ اٹھا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…