اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے افغان مہاجرین کے بڑے مسئلے کا بارڈرپر ہی حل ڈھونڈ نکالا،نئے اقدام پر عملدرآمدشروع

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی(آئی این پی) افغان مریضوں کے چیک اپ کے لئے طورخم بارڈر پر دو ڈاکٹرزتعینات ، جان لیوا امراض میں مبتلا افغان مریضوں کو پشاور لے جانے کی اجازت ہوگی ، فرسٹ ایڈ دینے کی سہولت بھی دی جائیگی ، فیصلے سے پاک افغان تعلقات بہتر ہونگے، طورخم تحصیلدار ۔

پولیٹیکل انتظامیہ طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر دو ڈاکٹرز تعینات کر دےئے گئے ہیں تاکہ وہ افغانستان سے آنے والے مریضوں کا معائنہ کر سکے اور ان کی بیماری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر سکے انہوں نے کہا کہ ایسے افغانوں مریضوں کو پاسپورٹ کے بغیر بھی پشاور لے جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے جن کی موقع پر موجود مقامی پاکستانی ڈاکٹرز معائنہ کرنے کے بعد سفارش کر دیں طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام نے وضاحت کی کہ جان لیوا اور انتہائی امراض میں مبتلا افغان مریضوں کو ڈاکٹروں کے معائنے اور سفارش کے بعد پشاور جانے کی جازت ہوگی تاکہ وہ اپنا علاج کر کے بخوشی واپس جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز طورخم بارڈر پر افغان مریضوں کو فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی دینگے اور پولیٹیکل انتظامیہ اپنی طرف سے بھر پور تعاؤن کریگی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ڈاکٹرزکو آفس بھی فراہم کر دیا گیا ہے جس کو وہ اپنے کلنک کے طور پر استعمال کر سکیں گے جہاں صرف افغان مریضوں کا معائنہ کیاجا سکے گا شمس الاسلام نے کہا کہ افغان مریضوں کو معائنے اور علاج کی خاطر اجازت دینے سے دونوں ممالک کے مابین خوشگوارتعلقات قائم کرنے میں مدد ملیگی۔ طورخم بارڈر پر موجود ایک ڈاکٹر عبدالحلیم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ روزانہ پچاس کے قریب افغان مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں اور پشاور کے ہسپتالوں میں علاج کے ضرورمند مریضوں کو ایک کارڈر جاری کرتے ہیں جس پر وہ علاج کی خاطر جا سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…