اسلام آباد( آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام راول ٹاؤن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مسلسل دوسرے برس گلیاں سجانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا‘ گلی نمبر 8کی پہلی پوزیشن‘مقابلے جیتنے والوں کو ٹرافیاں دی گئیں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل 24 راول ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مسلسل دوسرے سال گلیاں سجانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل کے کئی افراد حصہ لیا اور گلیوں کو خوبصورت ، جھنڈیوں ، روشنیوں اور دیگر طریقوں سے سجایا گیا تاہم اس مقابلے میں راول ٹاؤن کی گلی نمبر 8نے میدان مار لیا اور پہلے انعام کی حقدار قرار پائی۔ میلاد کے جلوس کے اختتام پر میلاد کے منتظمین پر مشتمل کمیٹی نے موقع کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لینے کے بعداس گلی کو پہلے نمبر کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ گلی سجانے میں شریک رہائشیوں کو یوسی چیئرمین سید ظہیر شاہ کی جانب سے انعامی ٹرافی اور دیگر انعامات دیئے گئے ۔